اچھی خبر؛ بنگلادیش میں جماعت اسلامی کی شکست پر جاوید اختر کا طنزیہ بیان وائرل

بنگلادیش میں ہونے والے الیکشن میں بی این پی نے میدان مارلیا جب کہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی

جاوید اختر نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کی شکست کو خوش آئند قرار دیا

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ شاعر، نغمہ نگار اور فلم ساز جاوید اختر نے بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جاوید اختر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی شکست کو خوش آئند قرار دیا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ دائیں بازو کی سیاست کی نمائندہ سمجھی جانے والی جماعتِ اسلامی کی الیکشن میں شکست اس بات کی علامت ہے کہ بنگلادیش کی اکثریت مبینہ طور پر اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ رویے کی حمایت نہیں کرتی۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی اس شکست سے اس تاثر کی نفی ہوجاتی ہے کہ بنگلادیشی عوام مذہبی بنیادوں پر سیاست یا اقلیتوں کے خلاف تعصب کو قبول کرتے ہیں۔

Load Next Story