کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

تینوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا مبینہ مقابلہ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر پیش آیا، جہاں کلاکوٹ تھانے کی شاہین فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسرا مبینہ مقابلہ سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں لیاقت آباد نمبر چار فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کی شناخت شمس الدین عرف شاہ رخ اور بلال کے ناموں سے کی گئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story