ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے کر سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی

گلین فلپس 76 اور رچن رویندرا 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز یووراج سامرہ اور کپتان دلپریت باجوہ نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 116 رنز کی شراکت قائم کی۔ دلپریت باجوہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ یووراج سامرہ نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جیکب ڈفی، کائل جیمیسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلین فلپس 76 اور رچن رویندرا 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکا تھا۔

Load Next Story