پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
مئی میں پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے دوبارہ بنگلادیش جائے گی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز 12 مارچ سے شروع ہوگی۔
پہلا ون ڈے 12 مارچ، دوسرا ون ڈے 14 مارچ اور تیسرا ون ڈے 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے دوبارہ بنگلادیش جائے گی۔