کراچی؛ سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی
حادثہ ویگو ڈالے اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، علاج جاری
کراچی:
کراچی: سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے حادثے سے متعلق بتایا کہ ویگو ڈالے اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں 65 سالہ سلیم، 30 سالہ اویس، 27 سالہ فاروق، 28 سالہ نعمان، 31 سالہ حیدر علی، 26 سالہ عامر، 18 سالہ حامد اور 27 سالہ اعظم شامل ہیں۔