ملیر میں نجی انٹر نیٹ آفس کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 22 سالہ اویس ولد خداداد کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

گھر کا جنریٹر کمرے میں 12 گھنٹے سے زائد دیر تک چلتا رہا۔فوٹو:فائل

کراچی:

ملیر فلک ناز ٹاور میں قائم نجی انٹر نیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان  دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کے علاقے ملیر فلک ناز ٹاور نجی انٹرنیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان  دم گُھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ اویس ولد خدا داد کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Load Next Story