تفتان میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

واقعے کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

فوٹو: فائل

تفتان:

تفتان میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سرحدی شہر تفتان کے کسٹم ہاؤس کے قریب ایک کھڑا ایل پی جی ٹینکر میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ایل پی جی ٹiنکر میں زور دار دھماکہ ہوا۔ یہ حادثہ رات دیر گئے پیش آیا جس سے قریبی بازار اور آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں گیس لیکیج یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگی جو تیزی سے پھیل گئی۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نعیم شاہوانی تفتان سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

Load Next Story