ناکام ورلڈ کپ مہم پر پونٹنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
آئی سی سی ہال آف فیم کرکٹر رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی ’’انتہائی خراب‘‘ مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے صرف 3 میچز میں سے ایک جیتا اور سپر ایٹ فیز تک پہنچنے کے امکانات ختم ہوئے۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے انجرڈ کھلاڑیوں اور ابتدائی ناقص کارکردگی کو ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا۔
پونٹنگ نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف غیر متوقع شکست اور سری لنکا کے خلاف میچ میں آخری اوورز میں چھ وکٹیں گرنا ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔
انہوں نے حالیہ ٹیم کے مقابلے میں ماضی کی آسٹریلوی ٹیموں میں ’’رویہ اور تجربے‘‘ کی کمی کی نشاندہی بھی کی۔
مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگلے ٹی20 ورلڈ کپ 2028 میں چند موجودہ کھلاڑی جیسے مِچل مارش، ٹریوس ہیڈ اور جاش انگلس شامل ہو سکتے ہیں جبکہ گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کے لیے اعلیٰ ترین مقصد ہونا چاہیے اور موجودہ ٹیم کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔