ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے 178 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں زمبابوے نے 19.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر 182 رنز بنائے

فوٹو کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اڑتیسویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز، گریم کریمر اور بلیسنگ مزارابانی نے 2،2 جبکہ رائن برل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ 

زمبابوے کے برین بیننٹ 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انہوں نے 48 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ سکندر رضا 45 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کے دوشن ہیمانتے نے دو جبکہ شانکا اور ولینگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story