گووندا سدھر جائیں تو معاف کردوں گی؛ اہلیہ سنیتا آہوجا

گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں

اداکار گووندا اور اہلیہ سنیتا کے درمیان طلاق کی خبریں گرم تھیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں تاہم اس بار سنیتا آہوجا نے رشتہ قائم رکھنے کی بنیادی شرط رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی اور اس میں آنے والے پیچیدہ موڑ پر کھل کر بات کی ہے۔

سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ اگر گووندا سدھر جائیں، اپنے رویّے میں تبدیلی لائیں اور ایک خاندان کی طرح چلنے کو تیار ہوں تو میں انہیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ میں عمر کے اُس حصے میں ہوں جہاں عورت کو خاص طور پر شوہر اور بچوں کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ذہنی دباؤ کم ہو۔

انھوں نے شکوہ کیا کہ گووندا الزامات اور تنازعات کو میڈیا سے گفتگو میں ہنسی میں ٹال دیتے ہیں مگر ان کے جوابات اکثر سمجھ سے باہر ہوتے ہیں۔

سنیتا آہوجا کے بقول شروع میں ہر معاملات میں نے سنبھالے اور گووندا کو سہارا دیا لیکن اب نئے منیجرز کے آنے کے بعد صورتحال بدل گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ گووندا اب اپنی کم ہوتی ہوئی شہرت اور مقبولیت کو تسلیم کرنے میں بھی مشکل محسوس کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں جب کہ اداکار کا نام ایک کم عمر میراٹھی اداکارہ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

 

 

Load Next Story