کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

آگ پلاسٹک کولر بنانے والی فیکٹری میں لگی جہاں بڑی مقدار میں پلاسٹک دانہ اور فوم موجود ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی تھی، مگر فائر بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلاسٹک کولر بنانے والی فیکٹری میں لگی جہاں بڑی مقدار میں پلاسٹک دانہ اور فوم موجود ہونے کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے۔

کیماڑی پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک سکے۔

 

متعلقہ

Load Next Story