عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا

نومبر 2023 میں ورلڈکپ میں شرکت کیلیے امریکا روانگی کا فیصلہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا، وکیل

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے قرار دے دیے۔

اس سلسلے میں عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ثانیہ اشفاق کو باضابطہ طور پر قانونی نوٹس بھی ارسال کردیا ہے۔

عماد وسیم نے ایکس پر صحافی ریاض الحق کی ایک ویڈیو ری پوسٹ کی جس میں ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی نے دعویٰ کیا کہ ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم پر زبردستی ابارشن کروانے کا الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی نے کہا کہ عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے اس معاملے میں تمام ضروری میڈیکل ریکارڈز جمع کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2023 میں ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا، جس کی تصدیق متعلقہ ڈاکٹرز بھی کر سکتے ہیں۔

نومبر 2023 میں متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دوروں کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی نے مزید کہا کہ نومبر 2024 میں باہمی اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، اس وقت ثانیہ اشفاق حاملہ تھیں، لہٰذا بچے کی پیدائش تک انتظار کیا گیا جس کے دوران تمام اخراجات عماد وسیم نے خود برداشت کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 میں بیٹے کی ولادت کے بعد تینوں بچوں کی تمام ذمہ داریاں بھی عماد وسیم ہی ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا انفلوئینسر نائلہ راجہ سے شادی کی ہے جس کی ویڈیو ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور شدید نوعیت کے الزامات عائد کیے۔

Load Next Story