ہاکی ورلڈکپ کوالیفاٸنگ راؤنڈ: قومی ہاکی ٹیم مصر کیلیے روانہ ہوگئی

ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے قوم سے درخواست کی ہے کہ قوم ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے دعا کریں

قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفاٸنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے مصر روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہتر نتاٸج کے لیے پر امید ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ نئی ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے۔ ماضی کو بھول کر توجہ مستقبل پر مرکوزہے، انشاءاللہ قوم کواچھی خبر دیں گے۔

خواجہ جنید نے قوم سے درخواست کی ہے کہ قوم ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کوالیفاٸنگ راؤنڈ کے گروپ بی میں شامل ہے۔

گرین شرٹس اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلیں گے۔ دوسرا میچ 2 مارچ کو ملاٸیشیا اور تیسرا میچ تین مارچ کو آسٹریا کے خلاف ہوگا۔

Load Next Story