کالعدم تنظیم فتنتہ الہندوستان کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار

گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم  بی ایل اے سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں

سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نےضلع ملیرمیں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنتہ الہندوستان کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواداورخود کش جیکٹ کا مواد برآمد کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اورحساس ادارے نے ضلع ملیرمیں انفارمیشن بیسڈ مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے فتنتہ الہندوستان کے دہشت گرد عصمت اللہ ولد عبدالرحیم  کو گرفتارکرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بتایا اوربڑی تعداد میں بارودی مواد اورخود کش جیکٹ کا مواد برآمدکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد سے برآمد کیے جانے والے بارودی مواد میں ایک خود کش جیکٹ، 2 ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، بال بیرنگ اور آہنی کیل، پرائما کارڈ اور ایکسپلوزوبکس  شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم  بی ایل اے سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں اورپڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پر دہشت گردی کی کارروائی کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Load Next Story