ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے کے دو اہم میچز آج کھیلے جائیں گے

آج پہلے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دو اہم میچز آج کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ ون کے پہلے میچ میں آج ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے کے چاروں میچز کے بعد سپر ایٹ کے اپنے اپنے پہلے میچز میں بھی بڑے مارجنز سے فتح حاصل کرچکی ہیں۔

جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے اور ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

یہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

شام ساڑھے 6 بجے شیڈول گروپ ون کے ہی دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی تھیں تاہم سپر ایٹ مرحلے کے اپنے اپنے پہلے میچ میں دونوں کو شکست ہوئی تھی۔

آج جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں سے جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی اسی طرح زمبابوے اور بھارت کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔

Load Next Story