اسرائیل کا ایرانی صدر کے دفتر پر بڑا حملہ؛ متضاد اطلاعات

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر جاری حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام شہید ہوچکے ہیں

اسرائیل نے ایرانی صدر کے دفتر پر بڑا حملہ کردیا

اسرائیلی فوج نے تہران میں واقع ایرانی صدر کے کمپاؤنڈ پر بڑا حملہ کردیا ہے جہاں مرکزی حکومت کے مرکزی دفاتر ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع سپریم لیڈر شپ کمپاؤنڈ پر فضائی حملے کیے جہاں صدارتی دفتر اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے عمارتیں موجود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے وزیر دفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد ایک حملے میں مارے گئے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔

تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز ماجد ابن الرضا، جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

Load Next Story