پنک بال ٹیسٹ ایشز سیریز میں ممنوع قرار

ایشز جیسی سیریز کو کسی ایسے میچ کی ضرورت نہیں ہے، ای سی بی

پنک بال ٹیسٹ کو ایشز سیریز میں ممنوع قرار دے دیا گیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ آئندہ تاریخی سیریز کے دوران ڈے نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

اگرچہ آسٹریلیا نے نشریاتی معاہدے میں ہر سیزن کے دوران کم سے کم ایک نائٹ ٹیسٹ کی یقین دہانی کرائی ہے مگر انگلینڈ مستقبل میں اس کے ساتھ پنک بال ٹیسٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔

ای سی بی سمجھتا ہے کہ ایشز جیسی سیریز کو کسی ایسے میچ کی ضرورت نہیں ہے، البتہ آئندہ برس ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالگرہ کے موقع پر میلبورن میں 11 سے 15 مارچ تک شیڈول میچ ڈے نائٹ فارمیٹ میں پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پنک بال اور ڈے نائٹ فارمیٹ کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

متعلقہ

Load Next Story