ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہماری کارکردگی اچھی تھی، رن ریٹ پر باہر ہوئے، محمد رضوان
سابق کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہماری کارکردگی اچھی تھی، رن ریٹ پر باہر ہوگئے۔
کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری لنکا والے میچ کو برا نہیں کہہ سکتے کیونکہ آخر میں ہم وہ میچ جیت گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تو زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا، یہ تو ہوتا رہے گا کرکٹ میں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایک کلب کی ٹیم ہے اور وہ آسٹریلیا کی ٹیم ہے۔
بھارت کے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ سے متعلق ایک صحافی نے سوال کیا کہ بڑی ٹیم تو ایسی ہوتی ہے جس پر محمد رضوان نے کہا کہ معذرت، میں بھارت کا میچ نہیں دیکھتا۔
کھلاڑیوں پر جرمانے سے متعلق محمد رضوان نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے جرمانے ہوئے ہیں، پاکستان ٹیم کو آپ لوگ ہی تو اچھا برا دکھاتے ہیں۔
Wicket Keeper Batter Muhammad Rizwan candid conversation with journalists during Pakistan practice camp in Karachi.#TOKSports #Karachi #BANvsPAK #Pakistan #Rizwan pic.twitter.com/XeKNbSxdcu