امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی؛ 2 اہلکار زخمی
امریکی بحری جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز میں لگنے والی آگ میں دو اہلکار بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آگ جہاز کے مرکزی لانڈری کے حصے میں لگی اور پھر تیزی سے پھیلتی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ آگ بیرونی حملے کے باعث نہیں لگی نہ دہشت گردی کے عنصر کے شواہد ملے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بدستور مکمل طور پر فعال ہے اور جہاز کے انجن یا پروپلشن نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بردار جہاز اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
On March 12, USS Gerald R. Ford (CVN 78) experienced a fire that originated in the ship’s main laundry spaces. The cause of the fire was not combat-related and is contained.
There is no damage to the ship’s propulsion plant, and the aircraft carrier remains fully operational.…یاد رہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت اپنے کیریئر اسٹرائیک گروپ کے ساتھ بحیرہ احمر میں تعینات ہے جہاں وہ آپریشن ایپک فیوری کے تحت سرگرم ہے۔