کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شرجیل میمن کا شدید ردعمل

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت گاڑی کو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لیا گیا، سینئر صوبائی وزیر

فوٹو: فائل

کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے جو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔

Load Next Story