یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا لبنانی شخص کون تھا؟ دکھ بھری داستان سامنے آگئی

لبنان میں اسرائیلی بمباری میں 41 سالہ ایمن کے خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں

امریکا میں لبنانی شخص کا یہودی عبادت گاہ پر حملہ

امریکی ریاست مشی گن میں واقع ایک بڑی یہودی عبادت گاہ پر کار سوار نے فائرنگ کے بعد حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت ایمن محمد غزالی کے نام سے ہوئی ہے جو لبنانی نژاد امریکی شہری تھا۔

41 سالہ حملہ آور نے ڈیٹرائٹ کے نواحی علاقے ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع ٹیمپل اسرائیل نامی عبادت گاہ کے باہر تقریباً دو گھنٹے تک گاڑی میں انتظار کیا۔

بعد ازاں حملہ آور نے اپنی گاڑی اسٹارٹ کی اور عمارت پر دے ماری جس میں آتش گیر مواد اور آتش بازی کا سامان بھی موجود تھا۔

Load Next Story