مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور:

مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہوگیا جس سے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع جن میں جنوبی پنجاب، سینٹرل پنجاب اور جنوبی اور اپر پنجاب میں بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا جس پر  شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

ایم ڈی واسا نے بارش کے پیش نظرافسران اور ملازمین کو نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اج اور کل مزید بارشوں کا امکان ہے، ایک روز وقفے کے بعد پھر بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔

Load Next Story