کراچی: منگھوپیر میں مزدا بس نے 3 سالہ بچے کو کچل دیا، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثے کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

(فوٹو فائل)

کراچی:

عیدالفطر کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر تھانے کے علاقے خیرآباد بھاشانی بیکری امن چوک کے قریب مسافر مزدا کی ٹکر سے راہ گیر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالوحید ولد عالم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او منگھوپیر انیس شیخ کے مطابق حادثہ کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ اصغر ولد بکر اور زخمی نوجوان کی شناخت ظفر ولد اللہ دین کے نام سے کی گئی، ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

Load Next Story