پی ایس ایل: آسٹریلیا کے 14 کھلاڑی کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں آسٹریلیا کے 14 نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی فرنچائزز کی آمد کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے سب سے زیادہ (پانچ) کھلاڑی ملتان سلطانز کا حصہ ہیں جن میں کپتان ایشٹن ٹرنر، اسٹیو اسمتھ، پیٹر سڈل، جوش فلپ اور لالچند شا شامل ہیں۔
A strong Aussie contingent of 14 at this year's PSL - see who's going where 👉 https://t.co/gWUjiOAPp8 pic.twitter.com/xlaXUARdHh
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 24, 2026
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین سمیت جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل اور رائیلی میریڈتھ کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے۔
جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور لیگ اسپنر ایڈم زیمپا کراچی کنگز جبکہ بین مکڈرموٹ اور سیم ہارپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
میکس برائنٹ اسلام آباد یونائیٹڈ اور آرون ہارڈی پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسپینسر جانسن اور جیک فریسر میک گرک نجی وجوہات کی بناء پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔