مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن جزوی بحال
مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن جزوی بحال ہوگیا، 25 روز بعد دوحہ سے بھی پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔
دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس روانہ نہیں ہوتیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال دیکھنے کے بعد روانہ ہو رہی ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ جبکہ جانے والی پروازوں میں مسافر 50 فیصد سے بھی کم ہیں۔
ائیرپورٹ زرائع کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی آپریشن کی بندش اب آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی ہے جبکہ دوحہ سے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوگئیں۔ دوحہ سے پروازیں کراچی اور لاہور پہنچیں لیکن دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس نہیں گئیں بلکہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ ہوں گی۔
آنے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ جبکہ جانے والی پروازوں میں تعداد 50 سے 60 فیصد تک کم ہوگئیں۔ فجیرہ، العین، ابو ظہبی، شارجہ اور دبئی کے بعد اب دوحہ سے بھی محدود پروازیں شروع کی گئیں۔
مشرقی وسطیٰ کے مختلف شہروں سے 18 پروازیں پاکستان پہنچیں، جیسے جیسے سیکیورٹی کلیئرنس ملتی رہے گی پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
ایئرپورٹ ذٓرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی ایئر لائن کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، روزانہ صبح شام اور بعض اوقات رات گئے تک بھی ایئر لائنز کے ساتھ بدلتی ہوئی صورتحال پر رابطے جاری رہتے ہیں۔
مشرقی وسطیٰ کے ممالک سمیت دیگر ممالک کی ایئر لائنز کو ہنگامی صورتحال میں اپنے جہاز پارک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے معمول کے مطابق فضائی آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق مشرقی وسطیی سمیت دیگر ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کسی بھی قسم کی کوئی ہنگامی صورتحال نہیں۔