پی ایس ایل 11 کا لاہور سے آغاز، افتتاحی میچ کے لیے محسن نقوی اور مریم نواز کی آمد

ایونٹ میں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل آئیں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، افتتاحی میں حیدرآباد کنگس مین اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای) کے افتتاحی میچ کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی لاہور اسٹیڈیم پہنچے۔

ایونٹ میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں ٹرافی ’انفینیٹی‘ کے حصول کے لیے مدمقابل آئیں گی۔

پی سی بی کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

رواں ایڈیشن کے 44 میچز میں سے 22 کراچی اور اتنے ہی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Load Next Story