پی ایس ایل: حیدرآباد کی کٹ نے رنگ چھوڑ دیا، وائٹ بال پنک میں تبدیل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں گیند کا رنگ تبدیل ہونے کا ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث گیند کو تبدیل بھی کرنا پڑا۔
حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم نے مرون رنگ کی کٹ پہن رکھی تھی، جس کا رنگ سفید کوکابورا گیند پر لگنے لگا اور وہ ہلکے گلابی رنگ کی ہو گئی، جس سے بلے بازوں کو گیند دیکھنے میں دشواری پیش آئی۔
— Cricket Iconic (@ankanghosh335) March 26, 2026
حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ’مخالف کو اپنا پہلا پنک بال میچ جیتنے پر مبارکباد‘۔
Congratulations to the opposition on winning their first pink-ball game. 🩷
— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) March 26, 2026
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے بتایا کہ انہوں نے دوسرے ہی اوور میں امپائرز کو اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کبھی کبھار گیند پر پیڈز یا بیٹ کا رنگ لگ جاتا ہے لیکن انہوں نے اس سے پہلے ایسا منظر کم ہی دیکھا ہے۔
لبوشین نے امید ظاہر کی اگلے میچ سے پہلے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔
🚨🚨Marnus Labuschagne on the change of ball color
"I did say to the umpires after the second over, What’s going on? The ball is red, it must be from the clothes or something like that. I’ve never seen anything like pic.twitter.com/VHSXouHZYx— SheR•ALI (@Sher__Ali) March 26, 2026
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ممکن ہے گیند پر رنگ گراؤنڈ کی نشستوں سے بھی لگا ہو، تاہم اس کی تصدیق مشکل ہے۔