پی ایس ایل: راولپنڈیز کا پشاور کو جیت کیلیے 215 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں راولپنڈیز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاسر خان (83) اور کپتان محمد رضوان (41) کی 125 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
Breakthrough for Rawalpindiz as Ali Raza ends the 125-run stand.#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvRP pic.twitter.com/RHoRBke6ia
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 28, 2026
کامران غلام 37 اور ڈیرل مچل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 18 اور عبداللہ فضل 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 جبکہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔