پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو 18 اپریل سے شروع ہو کر 21 مئی تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ قومی ایئرلائن مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد عازمین حج کو 202 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال 49 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم جبکہ 11 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت سفر کریں گے۔
پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں چلائے گی۔
ذرائع کے مطابق بعد از حج آپریشن 30 مئی سے شروع ہو کر 30 جون تک جاری رہے گا، جبکہ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔