پیٹرول کی قیمتیں کب تک معمول پر آجائیں گی؟ امریکا نے بتادیا

جنگ کچھ عرصے جاری رہے گی تاکہ ایران کو مستقبل میں دوبارہ اُٹھنے کا موقع نہ ملے؛ امریکا

ایران میں جنگ ابھی مزید کچھ عرصے تک جاری رہے گی؛ امریکا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایران جنگ کے ابھی مزید عرصے تک جاری رہنے اور جنگی اہداف پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے زیادہ تر فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے یہاں تک کہ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بنیادی مقاصد بڑی حد تک پورے ہو چکے ہیں۔

جے ڈی وینس نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ امریکا ایک دو سال یا پھر  اسے بھی زیادہ عرصے تک ایران میں موجود رہنے کا ارادہ رکھتا ہے بلکہ جلد ہی اپنے تمام اہداف مکمل کر کے جنگ سے نکل آئے گا۔

تاہم جنگ کے خاتمے کے حوالے سے انھوں نے یہ بھی کہا ہے جنگ کو ابھی کچھ وقت تک مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایران کسی کے لیے خطرہ نہ بن جائے اور پھر فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہ آئے۔

امریکی نائب صدر کے بقول ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے باعث امریکا کے لیے ضروری ہے کہ اس کی جوہری اور جنگی صلاحیت کو محدود کیا جائے۔

جے ڈی وینس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ عارضی اور مختصر عرصے کے لیے ہے۔ جنگ کے ختم ہوتے ہی قیمتیں معمول پر آجائیں گئی۔

 

Load Next Story