چیئرمین کے پی ٹی کا بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا

یہ امر قابلِ ذکر ہے اس وقت کے پی ٹی پر 18 جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع ہے

چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد ایس آئی (ایم) (ریٹائرڈ) نے کے پی ٹی حکام کے ہمراہ بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت کے پی ٹی پر 18 جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

چیئرمین نے پورٹ آپریشنز سینٹر سے سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، جو تمام حفاظتی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہے۔

کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس نے انہیں مجموعی انتظامات پر بریفنگ دی، دورے کے دوران چیئرمین نے حساس سیکیورٹی آپریشنز میں لیڈیز پی ایس ایف عملے کی شمولیت کو سراہا۔

کے پی ٹی ٹیم نے آئل پیئرز اور ایسٹ وارف کا بھی دورہ کیا، جس کا مقصد ایسے مقامات کی نشاندہی کرنا تھا جہاں معمولی تبدیلیوں کے ذریعے اضافی کارگو، کنٹینرز اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ ممکن بنائی جا سکے، تاکہ موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کارگو، بالخصوص گاڑیوں/کاروں کی ہینڈلنگ میں اضافہ کیا جا سکے۔

بعد ازاں چیئرمین نے ویسٹ وارف پر واقع کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام سہولیات کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے، جنہیں دیگر اداروں کے لیے بھی دستیاب بنایا جائے تاکہ کے پی ٹی اور کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

Load Next Story