کراچی؛ نجی سپراسٹور میں لگی آگ بیسمنٹ سے گراؤنڈ فلور تک پھیل گئی، شدید دھویں سے ریسکیو آپریشن متاثر

بیسمنٹ تک رسائی کے لیے دروازوں کو کٹر کے ذریعے کاٹا گیا، اسٹور کے قریب سے مشتبہ شخص زیرِ حراست

کراچی:

شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک نجی سپر اسٹور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں مصروف عمل ہیں تاہم بیسمنٹ میں شدید دھویں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بیسمنٹ میں آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیا تھا بعد ازاں گراؤنڈ فلور پر اسپاٹس پر بھی آگ پھیلی، جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسٹاف اندر موجود نہیں تھا جب کہ  فائر فائٹرز بحفاظت ریسکیو میں مصروف ہیں۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ اے ٹی ایم میں آگ لگی تھی۔ اسٹور کے عملے نے پہلے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم فالس سیلنگ کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ فالس سیلنگ آگ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھواں کافی زیادہ ہے جس کے مشکلات کا سامنا ہے ۔ دھواں نکلنے کی جگہ نہیں تھی جس کے باعث وہ اندر ہی جمع ہوتا گیا۔

مشکوک شخص زیرحراست

دریں اثنا اسٹور کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اسٹور انتظامیہ کے گارڈز نے مشکوک شخص کو عمارت کے بیسمنٹ کے قریب سے پکڑا، جسے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story