پی ایس ایل: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد
لاہور قلندرز کے خلاف سنسنی خیز میچ کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر حسن علی کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف سنسنی خیز میچ کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر حسن علی کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
حسن علی نے لاہور قلندرز کے بلے باز حسیب اللہ کے آؤٹ ہونے پر جملے کسے تھے، جس کی وجہ سے ان پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔