ایف آئی اے امیگریشن نے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو آف لوڈ کیا

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

مذکورہ واقعہ سال 2025 میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا ہے جہاں خاتون مسافر کرن سہیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موزمبیق جا رہی تھیں۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران دستاویزات میں تضادات پر مسافر کو روکا گیا۔ مزید جانچ میں ایک کمسن بچہ خاتون سے حیاتیاتی طور پر متعلق نہ پایا گیا۔

معاملہ منظم بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ثابت ہوا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو آف لوڈ کیا۔ کیس مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کیا گیا ہے۔

بروقت کارروائی سے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی،،ترجمان ایف آئی اے

عوام سے غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے،،ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،،ترجمان ایف آئی اے

Load Next Story