کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

گزشتہ روز اور رات میں ہونے والی بارش کے سبب شہر کا موسم خنک اور خوش گوار ہوگیا

کراچی:

شہر قائد میں مزید بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی سسٹم اب شمال کی جانب منتقل ہو گیا۔

کراچی میں اب گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں تاہم رات کے اوقات میں کہیں پھوار اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز اور رات میں ہونے والی بارش کے سبب شہر کا موسم خنک اور خوش گوار ہوگیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش نے 41 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 1985 میں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

متعلقہ

Load Next Story