کچھ دیر کی بات ہے، پھر آسانی سے آبنائے ہرمز کھول کر بہت زیادہ مال بناسکتے ہیں؛ ٹرمپ

آبنائے ہرمز کے کھلنے سے دنیا میں معیشت کی روانی پھر سے شروع ہوجائے گی، ٹرمپ

آبنائے ہرمز کھول کر تیل حاصل کریں گے اور خوب مال کمائیں گے، ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بار پھر دعویٰ کیا ہے وہ جب چاہیں بڑی آسانی کے ساتھ اور کسی کی مدد کے بغیر بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 35 روز ہوگئے اور تاحال آبنائے ہرمز بند ہے جس کے باعث دنیا بھر میں پیٹرول کی قلّت ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

اس اہم ترین آبی گذر گاہ کو ایرانی بندش سے آزاد کرانے کے لیے امریکی صدر نے نیٹو اتحادی سے بھی مدد مانگی تھی لیکن مدد نہ ملنے پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اکیلے ہی یہ کان انجام دے لے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑا سا مزید وقت ملے تو ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کو کھول سکتے ہیں، تیل حاصل کر سکتے ہیں اور بڑی کمائی کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے بہت بڑی معاشی روانی ثابت ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس حوالے سے اہم ہے کہ اس سے قبل وہ یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی ذمہ داری ان ممالک پر ہے جو اس راستے سے گزرنے والے تیل پر انحصار کرتے ہیں، خصوصاً یورپ اور ایشیائی ممالک، نہ کہ امریکا کو اس میں مداخلت کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ آبنائے پرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ جسے ایران نے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں بند کر رکھا ہے۔

 

Load Next Story