امریکی عہدیدار نے ایران میں اپنے لڑاکا طیارے کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی

پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں میں امریکا کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے

امریکی عہدیدار نے ایران میں اپنا لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی

امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے جس کے پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔ یہ طیارہ F-15 E تھا۔ جس میں دو افراد موجود تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی لیکن اس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Load Next Story