اپنی پراڈکٹ کی مشہوری کیلیے فلسطینی قیدی کا استعمال؛ اسرائیلی فوجی معطل

فلسطینی قیدی کے ہاتھوں پر اسرائیلی فوج نے اپنے جیولری کاروبار کا اشتہار تھمایا اور تصویر وائرل کی

اسرائیلی فوجی اہلکار نے گرفتار فلسطینی قیدی کو اپنی پراڈکٹ کیلیے استعمال کیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک متنازع واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اہلکار کو معطل کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اُس اہلکار کو بطور سزا معطل کردیا جس نے مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران پکڑے گئے فلسطینی شخص کو اپنی ایک پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا تھا۔

اسرائیلی اہلکار نے تحویل میں لیے گئے فلسطینی شخص کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور اس کے ہاتھ میں زبردستی اپنے ذاتی جیولری کاروبار کا اشتہار تھما کر تصویر کھینچی۔

بعد ازاں فوجی نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ بھی کر دی، جو بعد ازاں وائرل ہو گئی۔

ایک گرفتار شخص کو اپنی کاروبار کی پبلسٹی کے لیے غیر انسانی طور پر استعمال کرنے پر اسرائیلی فوج کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس پر ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور متعلقہ فوجی کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا۔

 

Load Next Story