ایران میں گرائے گئے طیارے کا پائلٹ مل گیا دوسرا تاحال لاپتا ہے؛ امریکا

مار گرائے جانا والا طیارہ F-15E Strike Eagle تھا جس میں عمومی طور پر دو سیٹس ہوتی ہیں

ایران میں امریکی طیارہ تباہ

ایران میں گرائے گئے امریکی طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ موجود تھے جن میں سے ایک تاحال لاپتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کو امریکی فورسز نے بازیاب کرا لیا۔

سی این این کو یہ اہم معلومات امریکا کے تین باخبر ذرائع نے دیں۔ جن کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والا پائلٹ اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دوسرے رکن کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-15E Strike Eagle تھا جو ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین دونوں قسم کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عام طور پر اس طیارے میں دو افراد سوار ہوتے ہیں جن میں ایک پائلٹ جبکہ دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر ہوتا ہے جو ہتھیاروں اور ٹارگٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 24 گھنٹوں میں 2 امریکی جنگی طیارے F-35 کو مار گرایا ہے تاہم امریکا نے ایک F-15E کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 

 

Load Next Story