ایران کا متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر حملہ؛ ایک جاں بحق اور 4 زخمی

سعودی عرب اور کویت میں بھی ایران نے تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا

گیس پلانٹ پر ایرانی حملے میں دو پاکستانی بھی زخمی

اسرائیل اور امریکی حملوں کے جواب میں کے ایران خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گیس پلانٹ پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ایک مصری شہری جاں بحق جبکہ 2 پاکستانی اور 2 مصری زخمی ہوگئے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملے میں میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تاہم جلتے ہوئے ملبے کے ٹکڑے گیس پلانٹ پر گرے جس آگ بھڑک اُٹھی۔

اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر گرنے والے میزائل کے ٹکروں اور ملبے سے 12 افراد زخمی ہوئے۔

کویت میں بھی آج صورتحال دن بھر کشیدہ رہی، جہاں متعدد بار ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے جب کہ الاحمدی ریفائنری کے مختلف یونٹس میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے بھی متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں بھی صبح سے شام تک ایئر ریڈ وارننگز جاری رہیں۔

مسلسل حملوں کے باعث خلیجی تعاون کونسل کے تقریباً تمام ممالک کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 

Load Next Story