ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

سحرش علی ملائیشیا کی نمبر ون محمد خیرالنظام میسرہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہار گئیں

پاکستان کی ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ماہنور علی نے ایشیا نمبر ون اور سیڈ 2 سنگاپور کی جیکینتا ہان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے چھوٹی بہن ماہ نور علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف کو2-3 سے قابو کرکے ٹرافی پر نظریں مرکوز کرلیں۔

ٹورنامنٹ ایشین جونیئر سپر سیریز کا حصہ ہے۔

Load Next Story