نوح تھین کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلے انجری متبادل کھلاڑی بن گئے
ایسیکس کے کپتان کی انگلی ٹوٹنے پر نوح تھین کاؤنٹی کرکٹ کے پہلے انجری متبادل کھلاڑی بن گئے۔
انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں اس سیزن ایک نئے قانون کا آغاز ہوا ہے، جس کے تحت انجرڈ کھلاڑی کی جگہ متبادل شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے ہی دن ایسیکس اس قانون سے فائدہ اٹھانے والی پہلی ٹیم بن گئی، جب کپتان ٹام ویسٹلی انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔
ویسٹلی کو ہیمپشائر کے فاسٹ بولر سونی بیکر کی گیند لگی جس کے بعد وہ 28 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر واپس چلے گئے۔
بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی کہ وہ مزید میچ نہیں کھیل سکتے۔
اس صورتحال میں ایسیکس نے میچ ریفری اسٹیو ڈیوس سے اجازت لے کر 21 سالہ آل راؤنڈر نوح تھین کو ٹیم میں شامل کرلیا۔
ریفری کے فیصلے کے مطابق تھین کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم وہ بیٹنگ کر سکیں گے، جس سے ٹیم کو 12 بلے باز استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
A county cricket first - Noah Thain replaces Tom Westley after the Essex captain sustained a finger injury on the opening day of the County Championship 🔁 pic.twitter.com/kYRZJnWqop
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 3, 2026
نئے قوانین کے تحت ویسٹلی کو آٹھ دن کے ’کولنگ آف‘ پیریڈ کا سامنا بھی کرنا پڑے گا جس کے باعث وہ اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
یہ قانون انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دیگر ممالک کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد غیر متوقع حالات میں ٹیموں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔