ملک میں فائیو جی کے نفاذ سے متعلق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روڈ میپ جاری کردیا
فوٹو: فائل
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی)حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 سال کے دوران 4 مراحل میں 5Gکا نفاذ مکمل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کے نفاذ سے متعلق روڈمیپ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔
ملک میں 2035تک 40 شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف رکھا گیاہے۔ پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا ۔
دوسرے مرحلے میں 2028 سے 2030 تک 10 شہروں میں 5 جی کی توسیع ہو گی جبکہ تیسرے مرحلہ میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں 5جی کا پھیلاوٴ ہو گا ۔
دوسرے اور تیسرے مراحل کے دوران ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں فائیو جی کو توسیع ملے گی ۔ چوتھے مرحلہ میں 2032 سے 2035 تک مزید 15 شہروں میں 5جی کا پھیلاوٴ ہوگا۔ ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں پھیلاوٴ ہو گا ۔
حکام کے مطابق موبائل کمپنیوں کے لیے ہرسال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائیٹس قائم کرنا لازم ہے۔