ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی سفارت خانوں کی دلچسپ و طنزیہ میمز وائرل

ایرانی سفارت خانے نے امریکی دعوؤں پر ترکی بہ ترکی لیکن طنزیہ انداز میں جواب دیا

ایرانی سفارت خانوں نے امریکا اور ٹرمپ پر میمز بنا ڈالیں

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ نہ صرف جنگی ہتھیاروں سے لڑی جا رہی ہے بلکہ نرم گرم سی لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر نہ صرف اپنی مسلح افواج کو چوکس کیا تو ساتھ ہی ان کے سفارت خانوں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا اور ٹرمپ پر خوب طنز کے تیر چلائے۔

ایران کے سفارت خانوں نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر ایسی پوسٹس کیں جو امریکی سیاستدانوں کے دعوؤں اور دھمکیوں کو ہنسی میں اڑا دیتی ہیں۔

جب پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران کو ’’ پتھر کے دور‘‘ میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی تو ایران کے سفارت خانے نے فوری جواب دیتے ہوئے شاپور اول کی ایک پتھریلی نقش نگاری شیئر کی، جس میں ایرانی بادشاہ نے رومی شہنشاہ کو قید کیا تھا۔

Load Next Story