کراچی: پولیس، ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ڈاکوہلاک، دوسرا گرفتار
اسکیم تینتیس سعدی ٹاؤن کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکوہلاک ہو گیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو کوگرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے اسکیم تینتیس سعدی ٹاؤن کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو کو گرفتارکرلیا گیا۔
ہلاک مبینہ ڈاکو کی شناخت ریحان علی اور گرفتار مبینہ ڈاکو کی شناخت اسلام الدین کے نام سے کی گئی ، ہلاک و گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ نذیرشیخ کے مطابق ہلاک وگرفتارملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پرمامورشاہین فورس کے اہلکارموقع پر پہنچ گئےجنہیں دیکھ کرملزمان نے فائرنگ کردی۔
شاہین فورس کے اہکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک مبینہ ڈاکوہلاک اورایک ڈاکو کوموقع پرسے گرفتارکرلیا گیا۔
ہلاک ملزم کی لاش ضابطے کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے،انھوں نے بتایاکہ ہلاک و گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔