کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد کامران ولد محمد رئیس کے نام سے کی گئی

شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 40 سالہ محمد کامران ولد محمد رئیس کے نام سے کی گئی۔

ایئر پورٹ پولیس نے حادثے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Load Next Story