راولپنڈی؛ غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن، جعلی دستاویزات پیش کرنیوالے 23 افغانی گرفتار
فوٹو: فائل
تازہ ترین سرچ آپریشن کے دوران تھانہ ریس کورس پولیس نےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سےجانچ پڑتال کے دوران افغان باشندوں کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویزات جعلی نکلیں جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کردیا گیا، زیرِحراست افراد میں، نکیال خان محمد جاوید اعجاز، عمران، یاسمین بی بی، عبدالعزیز، سمین خان، محمد نبی، محمد تیموراسماعیل، عامرخان ابراہیم، گل بشرے اور عبدالغنی شامل ہیں۔
اس طرح تھانہ روات پولیس نے ایک ہی خاندان کے 8 افغان باشندوں کو تحویل میں لےلیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔