وفاقی وزیر مواصلات کا کراچی این ایچ اے ریجنل آفس کا دورہ، اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی این ایچ اے ریجنل آفس کا دورہ کیا جہاں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی وزیر مواصلات کو این ایچ اے سندھ ریجن کے منصوبوں، رکاوٹوں اور امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے ہدایت دی کہ ادھورے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اعر موٹر ویز پر ٹھیکیداروں سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں این 120، این 110، این 5، این 55 اور ایم 6 پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر مواصلات نے پلوں کی مرمت، توسیع اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبہ سندھ میں شاہراہوں پر درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں۔جاری منصوبوں پر ٹائم لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے کام ہوگا۔سالانہ آمدنی میں اضافہ اور اہداف مکمل کرنے والے ملازمین کو مراعات ملیں گی۔
اجلاس میں ایم 6 موٹروے کے "پروکیورمنٹ پراسیس" اور خریداری معاہدہ سازی پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے سندھ کے ٹول پلازوں کے ڈیزائن اور ساخت میں مکمل یکسانیت کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں، معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وفاقی سیکرٹری مواصلات اورچیئرمین این ایچ اے کی وفاقی وزیر نےاہم امور پر بریفنگ دیں۔ممبر ساؤتھ ریجن کی این ایچ اے کے محصولات، اخراجات اور مختلف مسائل کی نشاندہی کیں ۔وفاقی وزیر مواصلات نے جی ایم کے ماتحت آراو ڈیلیو ٹیموں کو اہداف حاصل کرنے کی ہدایت دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب ٹیموں کو مراعات دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات سے بچنے کیلئے جی ایم بحالی کے منصوبوں کی درجہ بندی کیلئے ہفتہ وار رپورٹ تیار کریں۔