پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا

8 اپریل کو 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ ادا کر دیا گیا، دیگر یورو بانڈز پر 126 ملین ڈالر سود کی ادائیگی بھی کردی گئی

اکتوبرمیں برآمدات 2.975ارب ڈالررہیں،سالانہ تجارتی خسارہ 6فیصد کم (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق 8 اپریل کو واجب الادا 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ مکمل طور پر ادا کر دیا گیا، جبکہ دیگر یورو بانڈز پر 126 ملین ڈالر سے زائد سود کی ادائیگی بھی کر دی گئی، جس سے مجموعی ادائیگی 1.42 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

خرم شہزاد نے کہا کہ قرض کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق اور بغیر کسی دباوٴ کے مکمل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملکی معیشت میں استحکام اور بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جبکہ زرمبادلہ ذخائر اور مالی گنجائش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور قرض مینجمنٹ میں نظم و ضبط مضبوط ہوا ہے، جس کے باعث پاکستان کی عالمی مالیاتی ساکھ بھی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

Load Next Story