آئی پی ایل، غیر ملکی کھلاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ ہونے لگا

ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہونے کے باوجود گرین نے ابھی تک بولنگ بھی نہیں کی

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آئی پی ایل میں ان فٹ غیرملکی کرکٹرز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے یہ تجویز کیمرون گرین کے معاملے پر دی، وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 3 میچز میں صرف 18، 2 اور 4 رنز بنا سکے ہیں۔

ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہونے کے باوجود گرین نے ابھی تک بولنگ بھی نہیں کی۔

گواسکر نے کہا کہ ایسے کھلاڑی جو شروع سے دستیاب نہیں یا مکمل فٹ نہ ہوں انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ حصہ نہیں لے سکتا تو اسے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا چاہیے تاکہ فرنچائز کسی متبادل کو شامل کر سکے۔

Load Next Story